بنگلہ دیشی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ بدقسمتی سے دارالحکومت ڈھاکا کے ایک کالج کیمپس میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ڈھاکا کے شمالی علاقے اُتّرا میں پیش آیا، جہاں طیارہ پرواز کے دوران اپنا توازن کھو بیٹھا اور کالج کی کینٹین کی عمارت سے ٹکرا گیا۔
بنکلہ دیش ایئرفورس کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تباہ ہونے والا طیارہ F-7 BGI ماڈل کا تربیتی جہاز تھا، جو دوپہر 1 بج کر 6 منٹ پر اپنی پرواز کے لیے روانہ ہوا تھا۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا جبکہ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
.jpeg)
